لڑکیوں کا احتجاج ، ایک شخص گرفتار ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد : /5 جنو ری (سیاست نیوز) محبوب نگر گورنمنٹ پالی ٹیکنیک گرلز کالج میں ہفتہ کو خفیہ کیمرہ کا معاملہ سامنے آیا ۔ گر لز کالج کے طالبہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے کالج میں امتحان لکھنے آیا تھا اس نے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ نصب کرتے ہوئے فلمبندی کی ۔ اس سے قبل سی ایم آر کالج کے گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے کی وجہ سے لڑکیوں نے شدید احتجاج کیا تھا ۔ محبوب نگر کے کالج میں ایک لڑکی نے خفیہ کیمرے کی نشاندہی کرتے ہوئے پرنسپل کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ جس پر طلباء نے شدید احتجاج شروع کردیا ۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور طلباء کو یقین دلایا کہ اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو طلباء نے اطلاع دی تھی اس کے مطابق کارروائی کی گئی ۔ محبوب نگر ڈی ایس پی وینکٹیشورلو نے تیقن دلایا کہ طلباء کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور گرفتار کئے گئے شخص سے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے گا ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے موبائیل حاصل کرلیا گیا ہے اور ایک خاتون سب انسپکٹر اُس موبائیل کی جانچ کررہی ہے ۔ ( ش)