محمد بن سلمان کے ہاتھوں ’القدیہ‘ شہر کا ماسٹر پلان جاری

   

ریاض: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے القدیہ شہر کا ماسٹر پلان اور اس کا انٹرنیشنل برانڈ جاری کردیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جو القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں کہا کہ القدیہ شہر مستقبل میں تفریحات، ثقافت اور کھیلوں کے شعبے میں دنیا کا نمایاں ترین شہر بن جائے گاسعودی عرب کی معیشت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی بین الاقوامی حیثیت بھی اجاگر ہوگی۔ اس سے ریاض شہر کی حکمت عملی مستحکم ہوگی یہ ریاض کی معیشت کو فروغ دینے اور زندگی کا معیار بہتر بنانے میں معاون بنے گا۔ یہ پوری دنیا کے دس بڑے اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا۔سعودی ولیعہد نے کہا کہ القدیہ شہر میں سپیشل انویسمنٹ سعودی ویژن 2030 کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔