محمد تقی خرادی نائب قاضی نارائن پیٹ مقرر

   

نارائن پیٹ ۔ جناب محمد تقی خرادی ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم سابق موذن جامع مسجد کو نارائن پیٹ کے عہدہ نائب قضات کے طور پر مستقر کیلئے نائب قاضی مقرر کیا گیا ہے ۔ دفتر دارالقضاء سرکار قلعہ گھن پور ضلع متحدہ محبوب نگر کے صدر قاضی جناب قاضی غوث محی الدین نے اپنے ایک مراسلہ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے ۔ سابق میں یہ عہدہ ، جناب غلام محی الدین چاند ، مرحوم کے تفویض تھا ۔ ان کے انتقال کے بعد سے یہ عہدہ مخلوعہ تھا ۔

بالانگر میں دارالمطالعہ کتب خانہ کا افتتاح
جڑچرلہ ۔ بالانگر منڈل کے ( ترمل گری ) میں جدید تعمیر شدہ لائبریری کا افتتاح جڑچرلہ رکن ا سمبلی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع ر ان کے ہمراہ اچم پیٹ حلقہ اسمبلی گووالہ بالراج رکن اسمبلی اچم پیٹ بھی شامل رہے ۔ ان کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، قائدین کے ہمراہ مقامی سینئیر قائدین پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد دیکھی گئی ۔