محمد سراج اس وقت سب سے بہترین بولر :کوچ ایڈم

   

موہالی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بولنگ کوچ ایڈم گریفتھ نے محمد سراج کی زبردست تعریف کی جب فاسٹ بولرکی شاندار بولنگ 4-21 نے ٹیم کو پنجاب کنگز کے خلاف 24 رنز سے شکست دے دی۔ میچ جیتنے والے بولروں کے لحاظ سے محمد سراج اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ جمعرات کو موہالی کے آئی ایس بندرا پی سی اے اسٹیڈیم میں سراج نے آئی پی ایل میں اپنے کیریئر کا بہترین اسپیل کے لیے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں دھوم مچائیاور نشانے کے تعاقب میں پنجاب 18.2 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ سراج نے چھ مقابلوں میں 13.41کی اوسط اور6.71 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بنیں ہیں ۔کوچ نے کہا ہے دوسری جانب ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی اس وقت دنیا کے بہترین بیٹروں میں سے ایک ہیں۔ محمد سراج کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ آخری میچ میں جب 444 رنز بنائے گئے تھے، تو سراج 30 رنز دئے تھے ۔ تو یہ صرف (اس مقابلے میں) نہیں ہے، وہ پورے ٹورنمنٹ میں واقعی اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ وہ ہمارا لیڈر ہے، وہ بولر ہے جو نئی گیند سے ہمارے لیے راستہ طیکرتا ہے اور یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں اب تک ہمارے پاور پلے میں انہوں نے شاندار بولنگ کی ہے ۔اس سال ونڈے میچوں میں، سراج نے آٹھ میچوں میں 13.21 کی اوسط اور 4.61 کی اکانومی ریٹ سے 19 وکٹیں حاصل کیں، پاور پلے میں فیصلہ کن حملے کیے اور مختصر مدت کے لیے بولروں کی درجہ بندی میں نمبر ون مقام پر رہے۔گریفتھ کا یہ بھی ماننا ہے کہ سراج نے زیادہ سخت لینتھ کا استعمال کیا، خاص طور پر لمبائی کی گیندیں آئی پی ایل 2023 میں ان کی کامیابی کے حصول میں ایک بہت بڑا عنصر رہا ہے۔ وہ اسے (اپنی لمبائی) کو ایک اور سطح پر لے گیا ہے۔ میرے خیال میں وہواقعی اچھا کر رہا ہے کہ وہ اپنی لمبائی کو غیر معمولی طور پر کنٹرول کر رہا ہے۔