محمد سراج اور دیگر چار ہندوستانی کرکٹروں کے نام ائی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد

   

دوبئی۔ محمد سراج اور دیگر چار ہندوستانی کرکٹرس چہارشنبہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) کے نئے متعارف کردہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈس کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔

سال بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام طریقے کے کھیلوں میں مرد اورخواتین کھلاڑیوں کے مظاہرہ کو تسلیم کرنا اوراس کے جشن منانے کے لئے ان ایوارڈس کو متعارف کروایاگیاہے۔

ایک پریس نوٹ میں ائی سی سی نے کہا ہے کہ ائی سی سی کی ایک خودمختار ووٹنگ اکیڈیمی جو دنیا بھر کے سابق کھلاڑیوں‘ براڈ کاسٹرس‘ اور صحافیوں پرمشتمل ہے مداحوں کے ساتھ ملکر ائی سی سی مرد اور عورتوں کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بالترتیب ووٹ ڈالیں گے۔


جنوری ماہ کے لئے امیدوار تھے


ماہ جنوری کے لئے ہندوستان کے امیدوار مندرجہ ذیل ہیں


محمد سراج(انڈیا


واشنگٹن سندر(انڈیا


ٹی نٹراجن (انڈیا


ریشبھ پنت(انڈیا


روی چندرن اشوین (انڈیا


جنوری کے ایوارڈ کے لئے دیگر کھلاڑیوں کے نام کچھ اس طرح ہیں


رحمت اللہ گرباز(افغانستان


جو روٹ(انگلینڈ


اسٹیو اسمتھ(آسڑیلیا


مرزنے کاپ(ساوتھ افریقہ


ناڈائن ڈی کالرک(ساوتھ افریقہ
ائی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الار ڈائس نے کہاکہ ”مذکورہ ائی سی سی پلیئر آف دی منتھ مذکورہ کھیل کے مداحوں سے جوڑنے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے مظاہرہ کا سال بھر جشن منانے کا ایک عظیم راستے ہے۔


اس سے ہم سب کو میدان پر مرد اور خواتین کرکٹر س کی جانب سے پیش کئے جانے والے عالمی سطح کے مظاہرے کا اعتراف کرنا کا موقع ملتا ہے اور یہ جنوری بھر میں ایسا مظاہرہ ہوتا رہا ہے


مذکورہ نامزدگی اور رائے دہی کا عمل
ہر زمرے میں فی کس کے حساب سے تین نامزدگی ہر کیلنڈ ر ماہ میں پہلے سے آخری دن کے وقت کے دوران مجموعی کامیاویوں اور میدان پر مظاہرے پر مبنی ائی سی سی ایوارڈ نامزدگی کمیٹی کی جانب سے طئے کئے جائیں گے۔

پیش کردہ ناموں پر خود مختار ائی سی سی ووٹنگ اکیڈیمی اوردنیا بپر کے مداحوں کی جانب سے ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔

مذکورہ ووٹنگ اکیڈیمی ای میل کے ذریعہ اپنے ووٹوں کو داخل کرے گی اور 90فیصد ووٹوں کا حصہ اپنے پاس رکھے گا۔

اسی طرح ہر ماہ کے پہلے دن ائی سی سی کے ساتھ رجسٹرارڈ مداح ائی سی سی کی ویب سائیڈ پر جاکر اپنے ووٹ داخل کرسکیں گے اور ان کے پاس 10فیصد ووٹ شیئر ہوگا۔

ائی سی سی کے ڈیجیٹل چیانل پر ہر ماہ کی دوسری پیر کے روز انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیاجائے گا۔