عنقریب جائے نماز اور کارپیٹ مینوفیکچرنگ کا قیام: الیاس بخاری
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : محمد کیپ مارٹ مدینہ سرکل حیدرآباد بہت جلد جائے نمازوں اور قالینوں کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کرے گا۔ یہ بات جناب محمد الیاس بخاری مینیجنگ ڈائریکٹر محمد کیپ مارٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوںنے کہا کہ قالین تو برسوں سے تیار ہوتے رہیٖ ہیں۔ ان قالینوں کو جانماز کی شکل دینے کی شروعات محمد کیپ مارٹ نے شروع کی اور آج پورے ہندوستان میں اس کی تقلید کی جارہی ہے اور محمد کیپ مارٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک کے بیشتر مقامات میں مساجد کیلئے جانمازوں کی سپلائی کی جاتی ہے۔ جناب الیاس بخاری نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ہمہ اقسام کی دیسی اور ایمپورٹیڈ جائے نماز رعایتی شرع پر فراہم کئے جائیں گے۔ سعودی عرب ، ترکی، بلجیم کے جائے نماز پسند کئے جاتے ہیں۔ محمد کیپ مارٹ نے وہ جائے نماز بھی دستیاب ہے جو مسجد نبویؐ میں ریاض الجنۃ میں موجود ہیں۔ وہی کوالیٹی کی جائے نماز تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ محمد کیپ مارٹ نے ہر معیار ، ہر قیمت کے جائے نماز کے علاوہ دیواروں کی آرائش اور سجاوت کیلئے بھی خوبصورت دل آویز قالین جن پر نقش و نگار اور مقامات مقدسہ کی تصاویر ہیں وہ بھی دستیاب ہیں۔ جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ جائے نمازوں کے علاوہ احرام مردانہ، زنانہ اور بچکانہ احرام بھی دستیا ب ہیں۔ اس موقع پر مولانا سلطان محی الدین نقشبندی ، قاری نصیر الدین منشاوی بھی موجود تھے۔