محمدی کا آویس کے ساتھ معاہدہ منسوخ

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔عالمی شہرت یافتہ ایرانی ونگر مہرداد محمدی نے پرتگالی ٹیم ڈیسپورٹو آویس کے ساتھ مالی مسائل کے سبب اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے ۔تسنیم خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ29 سالہ نوجوان فٹ بال کھلاڑی گذشتہ سال ایران کی ٹیم سیپاہن سے آویس میں شامل ہوا تھا۔محمدی کے مطابق پرتگالی کلب نے انہیں پچھلے تین ماہ سے اپنی تنخواہ ادا نہیں کی ہے ۔محمدی نے آویس کے لئے28 میچوں میں 8 گول اسکورکیے اور پانچ گول میں تعاون کیا ہے ۔