محکمہ صحت میں 1326 ڈاکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) میڈیکل ہیلت سرویسس ریکروٹمنٹ بورڈ نے 1326 جائیدادوں پرتقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ محکمہ ہیلت میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیرمیں مختلف زمرہ جات کے 1326 ڈاکٹرس کے تقررات کئے جائیں گے۔ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی سہولت 15 جولائی سے حاصل رہے گی اور 14 اگسٹ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔ اعلامیہ کے تحت سیول اسسٹنٹ سرجن ( ڈائرکٹوریٹ آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر ) کے تحت 751 ، ٹوئٹر ( ڈائرکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن ) 357 ، سیول اسسٹنٹ سرجن جنرل؍ ڈیوٹی میڈیکل آفیسر ( تلنگانہ ویدیہ ودھان پریشد ) 211 اور سیول اسسٹنٹ سرجن ( انسٹی ٹیوٹ آف پریونٹیو میڈیسن ) میں 7 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ امیدوار مزید تفصیلات ویب سائیٹ https://mhsrb.telangana.gov.in سے حاصل کرسکتے ہیں۔ر