محکمہ ٹرانسپورٹ میں رشوت ستانی کے خلاف سخت انتباہ

   

Ferty9 Clinic

کمشنر ٹرانسپورٹ اے پی انجینیلو کے اعلان پر عہدیداروں میں سنسنی
حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے محکمہ ٹرانسپورٹ میں عہدیداروں و ملازمین کے تبادلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اطلاعات پر ریاستی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر پی ایس آر انجنیلو نے سخت نوٹ لیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی ملازمین وغیرہ کو ہراساں کرنے کی صورت میں ان عہدیداروں کی چمڑی ادھیڑ دینے کا سخت انتباہ دیا اور کہا کہ سابق حکومت میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں پیش آئے مبینہ بے قاعدگیوں کے واقعات پر اب تک ہی سخت کارروائی کی جارہی ہے اور ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ میں رشوت ستانی کی جڑیں گڑی ہوئی ہیں اور کرپٹ عہدیداروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کرپٹ عہدیداروں میں کپکپی پیدا کر رکھ دی ہے اور اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی مسٹر پی ایس آر انجینیلو کا بڑے پیمانے پر وائرل ہونے کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ میں زبردست سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2015 سے اپنے تبادلے عمل میں نہ آنے کیلئے بڑے پیمانے پر رشوت دیکر بعض عہدیداران و ملازمین محکمہ ٹرانسپورٹ اپنی مرضی کے مطابق عہدوں اور مقامات پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب تک بھی محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپٹ عہدیدار اپنی من مانی چلانے کی اطلاعات پر ٹرانسپورٹ کمشنر نے ویڈیو کے ذریعہ ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنران اور موٹر وہیکل انسپکٹران کو وارننگ بھی دی ہے ۔ مسٹر بی ایس آر انجینیلو ریاستی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی عہدیدار کرپٹ سرگرمیوں میں پائے جانے کی صورت میں انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور کہاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں کسی عہدیدار یا ملازم کیلئے کوئی سفارش کے نہ ہونے پر ان ہی کو تبادلوں و تعیناتی میں اولین ترجیح دی گئی اور تبادلے عمل میں لائے گئے اور اس سلسلہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں و ملازمین میں مباحث جاری ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر پی آر ایس انجینیلو کے بحیثیت کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ جائزہ لینے کے عہدے پرائیویٹ ٹراویلس کی من مانیوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔