مختار انصاری کے بھائی ایس پی میں شامل

   

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت کو نظم ونسق اور خاتون سیکورٹی کے مسائل پر آئے دن گھیرنے والے صدر ایس پی و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جیل میں قید مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری کو پارٹی میں شامل کیا ہے ۔ آج اکھلیش کی موجودگی میں میں صبغت اللہ نے اپنے بیٹے منو انصاری کے ساتھ ایس پی کی رکنیت حاصل کی ۔