گروگرام ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گروگرام کے پولیس ملازم کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ چھوٹے یا مختصر کپڑے پہننے والی لڑکیوں یا لڑکیوں کے والدین کو گولی مار دینی چاہیے۔ اسٹینگ آپریشن کے دوران اس پولیس ملازم سے بات چیت کے دوران اس نے کہا کہ لڑکیوں کو گولی ماردی جائے یا والدین خود کو گولی مارلیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عصمت ریزی یا اجتماعی عصمت ریزی کے واقعات زبردستی سے نہیں کئے جاتے بلکہ رضامندی سے کئے جاتے ہیں ۔ کوئی شخص نیک نہیں ہوسکتا ۔ ان کے والدین مناسب تعلیم نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں سمجھایا جاتا ہے کہ کپڑے مناسب طریقے سے پہنیں ۔