٭ مدھیہ پردیش کے نرسنگ پور سٹی کے بارگی علاقہ میں سنٹرل بینک آف انڈیا کو لوٹنے ایک شخص کی ناکام کوشش کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک کے کیاشیر کی جانب سے سائرن کا بٹن دباتے ہی لٹیرا خوفزدہ ہوکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ لٹیرے کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ اس کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔