دھار (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں بدناور۔اجین فورلین پر چہارشنبہ کی رات ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 3 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، حادثہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیا جب ایک ٹینکر مخالف سمت سے آتے ہوئے پہلے ایک پک اپ گاڑی اور پھر اس کے پیچھے آ رہی کار سے ٹکرا گیا۔ ٹینکر اجین کی طرف جا رہا تھا جبکہ دیگر گاڑیاں مخالف سمت سے آ رہی تھیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر بدناور سول ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔کار میں چار افراد سوار تھے، جن میں سے تین کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ چوتھے کو نازک حالت میں ہاسپٹل لے جایا گیا۔پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
جو اندور سے اجین کے راستے مندسور جا رہے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے کرین کی مدد سے نعشوں کو نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔