مدھیہ پردیش میں کورونا کے تقریبا تین درجن نئے معاملے

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں میں تقریبا تین درجن نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا کہ اس مدت میں کورونا سے متاثر 35نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 50لوگوں نے کورونا کو مات دی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں انفیکشن کی جانچ کے لیے پانچ ہزار 405نمونے لیے گئے ۔ حال میں کورونا فعال معاملوں کی تعداد 268ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن شرح 0.67فیصد اور ریکوری شرح 98.7فیصد بنی ہوئی ہے ۔

کشی نگر:گنے کے رقبے میں تخفیف،محکمہ و چینی ملیں فکر مند
کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے ہاٹا گنا سمیتی کے کسانوں نے گذشتہ سال کے مقابلے اس سال گنے کی فصل کی کاشت کے رقبے میں کمی کردی ہے ۔ گنے میں لگی ریڈ راٹ کی بیماری کی وجہ زیادہ تر فصلیں سوکھنے کی وجہ سے کسانوں کی اس تعلق سے دلچسپی کم ہوئی ہے ۔ہاٹا تحصیل علاقے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس بار 59ہیکٹر رقبے پر گنے کی کاشت میں کمی آئی ہے ۔ ہاٹا گنا سمیتی و ڈھاڈھا چینی مل علاقے میں سال 2021۔22 میں 5025ہیکٹر گنا بویا گیا تھا۔ وہیں اس بار 2022۔23 میں 4966ہیکٹر گنے کی بوائی ہوئی ہے ۔ گنے کی کاشت میں کمی کی اہم وجہ فصل میں ریڈ راٹ روگ لگنے سے پیداوار نہ ہونا اور گنے کا سوکھنا ہے