مدہول22/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدہول میں منعقدہ گرام سبھا میں مدھول شہر کو بلدیہ بنانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی مدھول تعلقہ مرکز میں وقتاً فوقتاً بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں لوگوں کی ضروریات کے مطابق بہتر سہولیات پیدا کرنے اور قصبہ کو مزید ترقی دینے کے لیے مدھول کو میونسپل کارپوریشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، گرام پنچایت نے اپنے گریڈ کو پنچایت سے میونسپلٹی مدھول میں اپ گریڈ کرنے کی قرارداد منظور کی ہے تاکہ شہر میں سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے نیز موسم گرما آرہا ہے اس لئے مشن بھگیرتا کے زیر التوا کاموں کو کلکٹر کی توجہ دلایا گیا اور زیرالتوا کاموں کو مکمل کرنے اور دیگر ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا،مدھول سرپنچ وینکٹا پور راجندر نے کہا کہ گرمیوں میں لوگوں کے پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے گی ،مدھول میں گرام پنچایت دفتر کے احاطہ میں سرپنچ کی صدارت میں ایک گاؤں کی میٹنگ ہوئی اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مدھول کو میونسپلٹی بنانے کے لیے متفقہ قرار داد منظور کی گئی اور اسی طرح مشن بھگیرتھ کے زیر التوا کاموں کو کلکٹر کے نوٹس میں لایا جائے گا اس پروگرام میں پنچایت ایوو پون کمار، جونیئر اسسٹنٹ انوشا، وارڈ ممبران پرکاش، ببننا، شنکر، یوگیش، لیڈر عزیز وغیرہ موجود تھے۔