حیدرآباد 24 جنوری ( راست ) ٹریفک پولیس کی جانب سے مدینہ بلڈنگ سے نیاپل ‘ افضل گنج اور سدی عنبر بازار کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ سٹی کالج اور ہائیکورٹ کی سمت موڑدیا جا رہا ہے ۔ سٹی کانگریس سکریٹری سلطان مرزا نے بتایا کہ ٹریفک مدینہ بلڈنگ چوراہے سے نیا پل اور افضل گنج جانے والے راستہ کو مسدود کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مقامی تاجرین کو مشکلات پیش آر ہی ہیں۔ یہ علاقہ بھی تجارتی طور پر اہم ہے اور یہاں عوام کی کثیر تعداد آتی ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے اچانک راستہ مسدود کرنے سے تاجر برادری اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اعلی حکام کو اس کا نوٹ لیتے ہوئے راستہ بحال کرنا چاہئے ۔