مرادآباد میں میلہ سے لاپتہ خاتون کی 40سال بعد اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملاقات

   

اعظم گڑھ (یو پی): اعظم گڑھ پولیس نے ایک خاتون کو دوبارہ ملایا ہے جو 49 سال قبل مراد آباد کے ایک میلے میں اپنے خاندان کے ساتھ لاپتہ ہو گئی تھی۔. لاپتہ ہونے کے وقت ان کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔اس خاتون کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا کے ذریعہ ضلع میں چلائے جانے والے آپریشن ’مسکان ‘کے تحت اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملایا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اغوا شدہ اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جاتا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ 19 دسمبر 2024 کو رام پور ضلع کے پرائمری اسکول پجاوا بلاس پور کی خاتون ٹیچر ڈاکٹر پوجا رانی نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیندر لال سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پھول متی عرف پھولا دیوی (57) نامی خاتون 1975 میں اپنی والدہ شیامادی کے ساتھ مراد آباد گئی تھیں۔اس نے بتایا کہ ایک بوڑھا آدمی اسے لالچ دے کر اپنے ساتھ مراد آباد بازار لے گیا جہاں اس نے پھول متی کو کچھ دنوں تک اپنے ساتھ رکھا۔ اس کے بعد اسے رام پور کے علاقے بھونٹ پولیس اسٹیشن کے رائے پور گاؤں کے رہائشی للتا پرساد گنگوار کو فروخت کر دیا گیا۔