جالنا : مہاراشٹر کے سینئر وزیر گریش مہاجن نے جمعہ کو کہا کہ مراٹھا برادری کے لئے ریزرویشن کے مسئلہ پر شندے حکومت کا موقف مثبت ہے اور وہ اسے اس طریقے سے نافذ کرے گی جس سے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے اور اس کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قانون میں بھی ٹھیک ہو۔ریاستی دیہی ترقی اور پنچایت راج اور سیاحت کے وزیر مہاجن نے احتجاج کرنے والے ریزرویشن کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا، ”حکومت ریزرویشن دینے کے لیے مثبت ہے ۔ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ جسٹس (ریٹائرڈ) سندیپ شندے کی سربراہی والی کمیٹی کے ذریعے مراٹھا کنبی ریکارڈوں کا سراغ لگانے کا کام مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن کا کنبی ریکارڈ مل گیا ہے ان کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں اور اگر کوئی خامی ہے تو اسے بھی درست کیا جائے گا۔