فرخہ3جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں مرشد آباد ضلع کے ہریہڑ پاڑہ بس اسٹینڈ کے نزدیک جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے کم از کم پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے سبب پانچ دکانیں پوری طرح جل گئی ہیں۔ حادثے میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد کی۔