مرکز تامل کلچر‘ لسانیت او رتاریخ کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے

   

کنیا کماری۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیر کے روز مرکزی حکومت اور راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ تامل تہذیب‘ لسانیت اور تاریخ کے ساتھ یہ کھلواڑ کررہے ہیں اور اس کو تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

تامل ناڈو جہاں پر انتخابات کا اعلان ہوگیاہے راہول گاندھی نے اپنے دورے کے دوسرے دن کہاکہ ”یہ انتخابات ایک پیغام دینے کے متعلق ہے۔ پہلا یہ کہ ہمارا ملک مختلف مذاہب‘ تہذیبوں‘ لسانیت‘ تورایخ کا ملک ہے اور ہم ان تمام کا احترام کرتے ہیں۔

ہم وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی پہل کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں تام ناڈو کی تہذیب’لسانیت اور تامل تاریخ کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے“۔

انہوں نے کنیا کماری میں ایک روڈ شو کے دوران کہاکہ”میں نے اس وقت بتایاتھا جب کام راج جی کی موت ہوئی تھی‘ ان کے تمام چیزیں ایک سوٹ کیس تھا۔ ان کی طرح کا ایک لیڈر درحقیقت تامل ناڈو کی عوام او ران کی توقعات کا نمائندہ ہے۔

انہوں نے اپنے لوگوں کے لئے لڑائی کی۔چیف منسٹر کے لئے ان کی طرح کا ایک لیڈر آپ لوگوں کو چاہئے“۔

روڈ شو کے دوران وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ ے تاملناڈو کے چیف منسٹر ای کے پلانانی سوامی کو آر ایس ایس کے ساتھ منسوب کرتے ہوئے کہاکہ پالانی سوامی مرکز کی ہدایتوں پر کام کررہے ہیں او روہ ریاست کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں۔

گاندھی نے کہاکہ ”انہیں (سی ایم) کو راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ کو تامل تہذیب کی توہین نہیں کرنی دینی چاہئے تھا۔

مودی نے کہاکہ 1قوم‘ 1تہذیب‘ 1تاریخ۔ کیا تامل ہندوستانی زبان نہیں ہے؟ کی تامل کی تاریخ ہندوستان نہیں ہے یا تامل تہذیب ہندوستانی نہیں ہے؟ایک ہندوستانی کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے میں تامل تہذیب کی حفاظت کروں“۔

انہوں نے مزید الزام لگایاکہ دہلی میں حکومت تامل تہذیب کا احترام نہیں کرتی ہے۔

ایک دور میں تامل ناڈو اسمبلی انتخابات 6اپریل کو منعقد کئے جائیں گے اور ووٹوں کی گننی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کے بموجب2مئی کو مقرر ہے۔

تامل ناڈو کی 234سیٹوں پر رائے دہی ہوگی جس میں کانگریس‘ ڈی ایم کہ اور بی جے پی اے ائی ڈی ایم اتحاد کے دو بڑے گروپس ایک دوسرے کے مدمقابل انتخابات لڑیں گے