نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے جمعرات کو مختلف ریاستوں کے لیے تقریباً 4000 کروڑ روپے کے کئی آفات سے نمٹنے اور متعلقہ پراجکٹس کو منظوری دی۔وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین نے یہاں منعقدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں بطور ممبر حصہ لیا۔ کمیٹی نے 6 شہروں میں شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے فنڈز کی منظوری دی ہے تاکہ 4 پہاڑی ریاستوں میں کلاؤڈ برسٹ سیلاب کو کم کیا جاسکے ۔ این ڈی آر ایف سے فنڈنگ کی 9 تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے تمام 28 ریاستوں میں یووا آپدا یوجنا کو نافذ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا۔