مرکز کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے عوام کو مشکلات: ہریش راؤ

   

گذشتہ آٹھ برسوںمیں سماج کے تمام طبقات کی پریشانیوں میںاضافہ ۔ وزیر فینانس کا دعوی
حیدرآباد۔/11ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کے فیصلوں کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھان کی خریدی کے معاملہ میں مرکز نے جو غیردانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اس کے نتیجہ میں کسانوں اور زرعی شعبہ کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں میں اپنے فیصلوں کے ذریعہ سماج کے ہر طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ زرعی شعبہ کو کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کیلئے نریندر مودی حکومت نے منصوبہ بندی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کے باوجود ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہریش راؤ نے دھان کی خریدی سے متعلق مرکزی حکومت کے حالیہ فیصلہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں سے دھان کی خریدی سے انکار مرکز کو مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے اس مسئلہ پر گمراہ کن بیانات جاری کئے ہیں ہریش راؤ نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عنقریب سنگاریڈی ضلع کا دورہ کریں گے۔ سنگاریڈی میڈیکل کالج کی تقریب سنگ بنیاد میں شرکت کریں گے۔ پٹن چیرو میں 300 بستروں کے ہاسپٹل کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ دونوں مقامات پر چیف منسٹر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ر