مرکزی اور ریاستی حکومت کو سر راہ بیانرس لگانے کی اجازت

   

چینائی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج ٹاملناڈو اور مرکزی حکومت کو اجازت دے دی کہ وہ آئندہ ہفتہ یہاں ہونے والی نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پنگ کی رسمی ملاقات کے موقع پر خیرمقدمی بیانرس نصب کرسکتے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہاکہ ان دو قائدین کے استقبال کیلئے نصب بیانرس پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس سے قبل عدالت نے سڑکوں کے کنارے خیرمقدمی بیانرس اور ہورڈنگس لگائے جانے میں ناکامی پر اور اس کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر ریاستی حکومت کی سرزنش کی تھی۔ اس سے قبل ان کی وجہ سے ایک خاتون ٹیچر کی موت ہوگئی تھی۔