حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : مرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی امور کے تحت چلائی جارہی اسکیم سیکھو اور کماؤ میں مفت داخلے جاری ہیں ۔ اسکیم کے تحت امیدوار کو Logistics ، FTCP ، سافٹ اسکلس کی تربیت دی جائے گی ۔ امیدوار کا اقلیتی طبقہ ( مسلم / سکھ / عیسائی / پارسی ) سے تعلق ہونا ضروری ہے ۔ کورس کی تکمیل پر روزگار بھی مہیا کرایا جائے گا اور مرکزی حکومت کے جانب سے سند بھی دی جائے گی ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ داخلے کے لیے ایس ایس سی کی زیراکس ، آدھار کارڈ زیراکس ، بینک پاس بک زیراکس اور 4 عدد فوٹوز کے ساتھ سری ٹکنالوجی جی این ٹکنالوجیز میدھانی چوراہا ، پھسل بنڈہ ، سنتوش نگر پر آفس کے اوقات 9 بجے صبح تا 7 بجے شام یا پھر فون 9700727044 ۔ 8096403310 پر ربط کریں ۔۔