حیدرآباد 9 فبروری ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 10 فبروری ہفتہ 6 بجے شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوگا ۔ نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد کرینگے ۔ اراکین کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 9866112393/984987942/9000006138 اور 9000033704 پر اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔