مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاآج اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بصمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1444ھ بتاریخ 22 مارچ بروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام خانقاہ کامل ، آستانہ شطاریہ دبیر پورہ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513246 ، 24521088 پر یا موبائیل نمبرات 9391964951 ، 9866112393 ، 9000008138 ، 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔
این ٹی راما راو کی صدسالہ تقریب، 100روپئے کا خصوصی سکہ جاری
حیدرآباد21مارچ(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگو فلموں کے مشہور اداکار این ٹی راما راو کی صد سالہ تقاریب کے موقع پر مرکزی حکومت 100 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گی۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزارت فائنانس نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ 44 ملی میٹر قطر اور 35 گرام وزنی یہ سکہ 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا، 5 فیصد نکل اور زنک دھاتوں سے تیار کیاگیا ہے ۔