مرکزی وزیر جل شکتی کو اتم کمار ریڈی کا مکتوب

   

حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی کرن کمار ریڈی نے مرکزی وزیر جل شکتی سی آر پاٹل کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے بنکاچرلہ پراجکٹ کی رپورٹ کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔ آندھرا پردیش کے پراجکٹ سے تلنگانہ کے آبی مفادات متاثر ہوں گے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ گوداوری واٹر ڈسپیوٹ ٹریبیونل نے پانی کے تقسیم کے سلسلہ میں جو فیصلہ سنایا ہے یہ پراجکٹ اس کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون کو ایڈیشنل سکریٹری وزارت فینانس کی جانب سے منعقد اجلاس میں آندھرا پردیش حکومت سے تفصیلی پراجکٹ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے رپورٹ طلب کرنا افسوسناک ہے۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ آندھرا پردیش کا پراجکٹ تلنگانہ کے مفادات کے خلاف ہے اور سنٹرل واٹر کمیشن کو پراجکٹ کی منظوری سے گریز کرنا چاہئے۔ اتم کمار ریڈی نے جنوری میں بھی مرکزی وزیر کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کوداوری کے پانی میں حصہ داری کے تحفظ کے لئے تمام تر قانونی طریقے اختیار کرے گی۔ 1