مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے تلنگانہ حکومت کے پروگرام کی ستائش کی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 ستمبر ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر برائے افزائش مویشیان گری راج سنگھ نے ریاست میں مختلف برادریوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے تلنگانہ حکومت کے پروگرامس و اسکیمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو کی صدارت میں ٹورازم پلازا میں تقریب میں حصہ لیا اور محکمہ کے پروگرامس کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت نے افزائش مویشیان محکمہ کے تحت کئی کام کئے ہیں اور اسکیمات شروع کی گئی ہیں جن سے ان برادریوں کی ترقی ہو رہی ہے ۔