مزدوروں کی مدد کی جائے : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی چیف منسٹروں سے اپیل کی کہ وہ تارک وطن اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کی مدد کریں۔ یہ مزدور لاک ڈاون کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ آنند شرما نے ٹوئیٹ کیا کہ ورکرس کا سڑکوں پر اتر آنا تکلیف دہ ہے ۔ سبھی کو ان کی مدد کرنی چاہئے ۔