حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پنجہ گٹہ قبرستان پر ایک برج کی تعمیر کے چار ماہ بعد جی ایچ ایم سی نے اس علاقہ میں مزید دو برجس کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ناگرجنا سرکل پر ٹریفک کے بہاو میں مشکلات کو کم کیا جاسکے ۔ جی ایچ ایم سی کی تجویز کے مطابق ایک برج این ایف سی ایل روڈ کو راست قبرستان سے مربوط کریگا جبکہ دوسرا برج قبرستان کی مین گیٹ کو ایچ ٹی لائین کی سمت روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز سے مربوط کریگا ۔ جی ایچ ایم سی نے یہ تجویز حکومت کو پیش کی ہے ۔