بنگلورو: کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے شرینگری میں ایک مسجد کے سامنے زعفرانی پرچم لہرانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ پرچم لگانے کے بعد پر ہندو اور مسلم گروپس کے درمیان تصادم ہوا۔ زعفرانی رنگ کے پرچم دائیں بازو کے گروپ سری رام سینا کے ارکان نے لگائے تھے۔ جیسے ہی مسجد کمیٹی کو اس کا علم ہوا وہ برہم ہوگئے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی شرینگری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو پالیا گیا۔