مہاراج گنج : ایک غیرمسلم شخص کو جو خود کو مسلم ظاہر کرتے ہوئے نکاح کرنا چاہتا تھا، اردو نے پکڑ لیا۔ وہ اردو نہیں بول پایا جس کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر ہوگئی۔ نکاح کے دوران جب دلہا سے اردو میں رسمی الفاظ بولنے کیلئے کہا گیا تو وہ ناکام رہا جس پر تقریب کے میزبانوں نے حقیقت جان لی۔ ضلع مہاراج گنج میں پیش آئے اس واقعہ کے ملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ سدھارتھ نگر کا ساکن ملزم کولہوئی علاقہ کی ایک لڑکی سے دوستی قائم کرچکا تھا اور اسے وہ شادی کی شکل دینا چاہتا تھا۔ لڑکی کو معلوم تھا کہ وہ مسلم نہیں ہے لیکن اس نے اپنی فیملی کو اس سے واقف نہیں کرایا تھا۔ تاہم عین شادی کے وقت والدین کو اردو زبان کی مدد سے حقیقت معلوم ہوئی اور شادی منسوخ ہوگئی۔