مسلم نعش کی شناخت

   

حیدرآباد 12 اگسٹ ( راست ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 45 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر مسلم نعش کو حاصل کرکے 27 جولائی بعد نماز فجر قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی نے پڑھائی جبکہ سید حفیظ اشرفی امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی ۔ ورثاء ان کو تلاش کرتے ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ پہونچنے پر ان کو اطلاع دی گئی کہ ان کا انتقال ہوگیا اور ادارہ سیاست کے ذریعہ تدفین کی گئی ۔ ورثاء ادارہ سیاست پہونچے اور ادارہ سیاست کے ذریعہ قبرستان کوکٹ پلی پہونچے اور دعائے مغفرت کی اور ادارہ سیاست پہونچکر آفرین بیگم ، آمرین بیگم ، شیخ متین ، شیخ محسن ، محمد شاکر ، شیخ صادق ، شیخ عارف ، شیخ حفیظ ، شیخ لطیف ، افشاں جسین ، محمد مقبول ، شیخ اکبر ،شبانہ بیگم ، محمد شبیر نے جناب زاہد علی خان اور ملت فنڈس تعاون کرنے والوں کیلئے دعاء کی ۔ مرحوم کی شناخت اس طرح ہوئی شیخ وحید ولد شیخ عبدالقادر عمر 45 سال ساکن وٹے پلی ۔