نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ عید سے پہلے دنیا کورونا وائرس سے پپاک ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو افرادرمضان کے مقدس مہینہ کا اہتمام کررہے ہیں انہیں اس سال وبا ء کی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پرہمیں چاہئے کہ ہم صبر و تحمل کے ساتھ اس مہینہ کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہمیں زیادہ دعاء کرنی چاہئے تاکہ عید سے قبل دنیا کورونا وائرس سے پاک ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تمام تہوار گھروں پر منائے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز ملک کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس سے میٹنگ کریں گے اور لاک ڈاؤن کے صورتحال پر بات چیت کریں گے۔