اسمبلی کاسرمائی اجلاس19ڈسمبر کے روز مہارشٹرا کی دوسری درالحکومت ناگپور میں منعقد ہوگا۔
اورنگ آباد۔اسدالدین اویسی کی زیر قیادت اے ائی ایم ائی ایم ناگپور میں مہارشٹرا اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران ریاست میں مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات کی فراہمی کی مانگ کے ساتھ ایک مارچ نکالے گی‘ پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی ہے۔
پارٹی کے اورنگ آباد سے ایم پی اور اس کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے معلنہ مارچ کے ایک پوسٹر کے ذریعہ ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ”ناگپور کے اندروا میدان سے 21ڈسمبر کے روز ودھان بھون تک مہارشٹرا اسمبلی اجلاس کے مذکورہ سیشن کے دوران ایک مارچ نکالا جائے گا“۔
ٹوئٹ میں کہاگیاہے کہ مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد تحفظات کے لئے علاوہ اے ائی ایم ائی ایم وقف اراضیات پر قبضوں کی برخواستگی کی مانگ کو بھی ہائی لائٹ کریگی۔
اس میں مزیدکہاگیاہے کہ مولاناآزاد اقلیتی مالیاتی ترقی کارپوریشن لمٹیڈ کے لئے 1000کروڑ کی رعایت کا قانون‘ مکینوں کو سلم اراضی کا مالکانہ حق دینا‘ ہینڈ لوم اور پاؤر لوم ورکرس کے لئے مالی امدادکے علاوہ دیگر مطالبات کو اس مارچ میں اجاگر کیاجائے گا۔
اسمبلی کاسرمائی اجلاس19ڈسمبر کے روز مہارشٹرا کی دوسری درالحکومت ناگپور میں منعقد ہوگا۔