مشترک نوبل امن انعام کا اعلان

   

اوسلو: نوبل امن انعام بیلاروسی انسانی حقوق جہدکار ایلیس بیالیاستکی کے علاوہ روسی اور یوکرینی تنظیموں کو دیا جائے گا جنہوں نے انسانی حقوق اور قیام امن کیلئے کام کیا ہے۔ بیلاروسی جہدکار ایلیس موجودہ طور پر جیل میں بند ہیں۔ اپوزیشن نے کہا ہیکہ یہ تمام سیاسی قیدیوں کی جدوجہد کا انعام ہے۔ امن انعام کیلئے نامزد دو تنظیموں نے بھی انسانی حقوق کیلئے کام کیا ہے۔