میڈرڈ: ہسپانوی تہوار کے دوران ایک بیل سڑک پر لوگوں کا پیچھا کرتے ہوئے اونچی دیوار سے چھلانگ لگا کر شدید زخمی ہو گیا۔580 کلو وزنی جانور جس کا نام Vicioso تھا کو اس وقت بے ہوش کر دیا گیا جب ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے بچانے کیلئے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ڈرامائی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسپین میں ایک تہوار کے دوران ہجوم پر حملہ کرنے کیلئے چھوڑے جانے کے بعد بیل نے 50 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی۔ Vicioso وہ دوسرا بیل تھا جو بیل فائٹنگ اور سرپٹ دوڑتے تہوار کے چوتھے دن کے دوران نمودار ہوا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ جانور اپنی رسی سے پھسل کر تیز رفتاری سے سڑک کے خم دار کنارے کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا۔سڑک کے موڑ پر پہنچنے پر بیل نے رفتار کم نہیں کی۔ پل کی رکاوٹ پر چھلانگ لگا دی جو آدھے میٹر سے زیادہ اونچی تھی۔