جے پور : راجستھان کے گورنر کلراج مشرا پیر کی صبح 11 بجے 15ویں قانون ساز اسمبلی کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کریں گے ۔اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، پارلیمانی امور کی وزیر شانتی دھاریوال، چیف سکریٹری اوشا شرما اور پرنسپل سکریٹری اسمبلی مہاویر پرساد شرما گورنر کا اسمبلی پہنچنے پر استقبال کریں گے ۔واضح رہے کہ بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور مسٹر گہلوت 8 فروری کو اپنے دور اقتدار کا پانچواں بجٹ پیش کریں گے ۔