جدہ: امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز جدہ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم مذاکرات کیے ہیں جس میں کہا انہوں نیکہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عسکری اور سکیورٹی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق سعودی عرب کے ساتھ شراکت طے پا گئی ہے۔صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔ سعودی عرب سے تیل کی رسد میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
جو بائیڈن کی اماراتی صدر کو دورہ امریکہ کی دعوت
جدہ : امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق صدر بائیڈن نے اماراتی صدر کو دورے کی دعوت جدہ میں ملاقات کے دوران دے دی۔صدر بائیڈن نے کہا کہ ’آج آپ کو جو چیلینجز درپیش ہیں اور یہ اہم ہے کہ ہم اس حوالے سے ساتھ وقت گزاریں۔ میں آپ کو باضابطہ امریکہ مدعو کرنا چاہتا ہوں۔‘قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے جدہ میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہان کے ’کانفرنس برائے امن و ترقی‘ کے سائیڈلائن پر مصر کے صدر اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔