خوست: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں منگل کو ایک گھر میں دھماکے سے دو بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع اسماعیل خیل مندوزئی کے بہرام خیل گاؤں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ہونے والے دھماکے میں دو بچے موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔
