بیروت : اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے جمعرات کو مشرقی اور جنوبی لبنان میں تازہ حملے میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا حالانکہ نومبر میں جنگ بندی کے ساتھ اس کی حزب اللہ کے خلاف جنگ ختم ہو گئی تھی۔فوج نے ایک بیان میں کہاکہ تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی دفاعی افواج (زمینی) نے لبنان میں وادی بقاع کے علاقے میں دہشت گردی کے زیرِ زمین بنیادی ڈھانچے پر مشتمل ایک فوجی مقام پر اور ساتھ ہی جنوبی لبنان میں راکٹ لانچرز پر مشتمل ایک فوجی مقام پر حملہ کیا جہاں حزب اللہ کی سرگرمی کی نشاندہی ہوئی ہے۔لبنان کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو ملک کے جنوب اور مشرق میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی۔سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا کہ دشمن کے ہوائی جہاز نے بقاع میں جنتا قصبے کے اندر پہاڑی سلسلے کے مشرقی نشیب کے ساتھ ساتھ بعلبک کے مغرب میں طاریا قصبے کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان کے علاقے النبطی میں چار میزائل داغے گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔