مشرقی بحریہ کمان کی آف شور سکیوریٹی مشق‘پرستھان’ کا انعقاد

   

وشاکھاپٹنم 13 اکتوبر (یو این آئی) مشرقی بحریہ کمان نے آندھراپردیش کے کاکناڈا کے آف شور ڈیولپمنٹ زون میں کل آف شو ر سکیوریٹی مشق‘پرستھان’ شروع کیا۔بحریہ نے ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔بحریہ کی ریلیز کے مطابق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، مختلف غیر متوقع واقعات سے نمٹنے اور سمندرکی حفاظت کے لئے کمانڈاور کنٹرول تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے کے جی بیسن میں ششماہی مشق کا انعقاد کیا گیا۔اس مشق کا انتظام ہندوستانی بحریہ کے ذریعے کیا گیا ہے ، سمندری علاقہ میں تمام متعلقین کو شامل کرتا ہے ۔ جس میں تیل اور گیس آپریٹر،سمندری پولیس،محکمہ مچھلی پروری اور انڈین کوسٹ گارڈ سمیت سمندری علاقہ کے تمام متعلقین نے شرکت کی۔