نئی دہلی : ہندوستان اور چین نے آج ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا ہے کہ اُنھوں نے مشرقی لداخ سے فوجوں کو جلد از جلد واپس طلب کرنے اوروہاں کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے موثر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیاہے ۔ یہ اتفاق رائے سرحدی تنازعہ پر ملٹری بات چیت کے نویں دور میں سامنے آیا۔