مشن اندر دھنش :پانچ کروڑ بچوں اور1.25 کروڑ حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: 2014 سے اب تک ملک بھر میں مشن اندر دھنش کے تحت 5.06 کروڑ بچوں اور 1.25 کروڑ حاملہ خواتین کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ مشن اندر دھنش کے 11 مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اس وقت 12واں مرحلہ جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت 5.06 کروڑ سے زیادہ بچوں اور 1.25 کروڑ سے زیادہ حاملہ خواتین کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔سال 2023 تک خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے ہدف پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ بہار، چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور پنجاب کو چھوڑ کر تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے 14 اکتوبر تک مہم کے تینوں راؤنڈ مکمل کر لیں گے ۔