مشہور عراقی فٹ بالر احمد رادھی کوویڈ۔ 19 سے فوت

,

   

بغداد: عراق کے مشہور و معروف فٹ بالر احمد رادھی کورونا وائرس کے سبب فوت ہوگئے ہیں۔یہ اطلاع عراقی وزارت صحت نے دی ہے۔ 56 سالہ احمد رادھی کو پچھلے ہفتہ کوویڈ۔19 مثبت پائے جانے پر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ جہاں وہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہیں لیجانے والی ایمبولنس کے اطراف ان کے مداحوں کا کثیر اجتماع دیکھا گیا۔

احمد رادھی کی موت پر عراق کے نئے اسپورٹ وزیر اور سابق فٹ بال کھلاڑی عدنان درجل اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عراق کا بیٹا قرار دیا۔ احمد رادھی کی موت پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے بھی خراج پیش کیا۔ انہوں نے 80 کے دہے میں فٹ بال کی دنیا میں زبردست نام کمایا تھا۔