قاہرہ ۔ امریکہ نے مصر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سبب اس کی فوجی امداد منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ مصر 130 ملین ڈالرکی فوجی امداد کے لیے ضروری شرائط پر پورا نہیں اتر سکا۔ یہ مالی امداد گزشتہ برس ستمبر سے ہی روک دی گئی ہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں ہی بائیڈن انتظامیہ نے مصر کو ڈھائی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری دی تھی۔ ان میں 12 سپر ہرکیولس سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے اور ایئر ڈیفنس راڈار سسٹم شامل ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فوجی امداد کو روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔