وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کا یوم جمہوریہ کے موقع پر 26جنوری کو ہندوستان کا دورہ مقرر ہے
نئی دہلی۔ دہلی کی مختلف سرحدوں پر جاری احتجاج میں کمی ہوتی دیکھائی نہیں دے رہی ہے‘ کسانوں کے تنظیموں نے اتوار کے روز کہاکہ ان کے مطالبات کی یکسوٹی تک وزیراعظم بورس جانسن کے یومیہ جمہوریہ ہند کے موقع پرہندوستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لئے برطانیہ کی پارلیمنٹ کو مکتوب روانہ کریں گے۔
سنگھو سرحد پر کسانوں کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک لیڈر کلونت سنگھ ساندھو نے کہاکہ ”برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا یوم جمہوریہ تقاریب میں 26جنوری کو ہندوستان کا دورہ مقرر ہے۔
ہم برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ کو تحریر کرتے ہوئے استفسار کررہے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر حکومت ہند کی رضامندی تک یوکے کے وزیراعظم کو ہندوستان کو دورہ کرنے سے روک دیں“۔
ساندھو نے یہ بھی کہاکہ”آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ مرکز کیا فیصلہ لے کر تجویز کو طور پر مرکز کو روانہ کرنا ہے“۔
خارجی امور کے وزیر ایس جئے شنکر نے 15ڈسمبر کے روزاس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوم جمہوریہ ہند تقریب میں 26جنوری 2021کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے جانسن شرکت کریں گے‘ جو ہندوستان او ربرطانیہ کے مابین تاریخی دوستی کی علامت کے طور پر انہیں مدعو کیاگیاہے۔
درایں اثناء احتجاج کررہے کسانوں نے پیر کے روز 24گھنٹوں کی زنجیری بھوک ہڑتال کی شروعات کی جس میں ہرروز گیارہ لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔
حکومت سے کے ساتھ بے شمار مراحل کی بات چیت کے بعد بھی کسان دہلی کی مختلف سرحدوں پر 26نومبر سے مرکزی حکومت کے نافذ کردہ تین نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔