مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 15 افراد گرفتار

   

لندن : انگلینڈ کے علاقہ مرسی میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران ایک پولیس افسر اور دو شہری زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین نے پولیس وین پر پتھراؤ کیا تھا، صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس ہوٹل کے باہر پرامن احتجاج کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کر رہی تھی، اس دوران جھڑپیں ہوئیں۔