مظفر نگر فساد: سنگیت سوم اور دیگرکیخلاف مقدمات واپس!

   

لکھنو:اتر پردیش کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے آج یوگی حکومت کے وزیر برائے گنّا سریش رانا اور سردھنا کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف مظفر نگر فساد معاملہ کو لے کر درج کیسوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ دونوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دے کر سال 2013 میں ہوئے فسادات کو بھڑکانے کے الزام کے تحت میں مقدمہ چل رہا تھا۔واضح رہے کہ 27 اگست 2013 کو مظفر نگر کے ملک پورہ علاقے میں ممیرے بھائیوں سچن اور گورو کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے خلاف ننگلا مندوڑ میں مہاپنچایت ہوئی تھی۔ اس پنچایت کے بعد ہی ضلع میں فساد پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس نے اس مہاپنچایت میں شامل سریش رانا جو ابھی بی جے پی حکومت میں وزیر برائے گنّا ہیں، سردھنا سے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم، بجنور کے سابق رکن پارلیمنٹ بھارتیندر سنگھ، سادھوی پراچی اور شیام پال کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ یوگی حکومت نے اسی سال کے شروع میں ان کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کی منظوری دی تھی۔