امریکہ کو سبقت، ہندوستان کو ساتواں مقام، مشرقی ایشیائی مارکٹ پر منفی اثرات
حیدرآباد ۔3 ۔ جون (سیاست نیوز) اسٹاک مارکٹ میں عالمی سطح پر امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھا ہے۔ حالیہ عرصہ میں عالمی سطح پر مختلف ممالک میں جنگ اور معاشی بحران کے نتیجہ میں اسٹاک مارکٹ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی نے تجارتی سرگرمیوں اور خاص طور پر بحری راستہ سے ٹرانسپورٹیشن کی سہولتوں میں کمی کردی ہے۔ عالمی سطح پر اسٹاک مارکٹ نے امریکہ 80 ٹریلین ڈالر کے ساتھ اپنی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں معاشی بحران کے نتیجہ میں گلوبل اسٹاک مارکٹ میں ہندوستان کا موقف متاثر ہوا ہے۔ اسٹاک مارکٹ میں بہتر مظاہرہ کرنے والے 10 ممالک میں ہندوستان ساتویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ساؤتھ کوریا ، تائیوان اور ہانگ کانگ جو کبھی عالمی اسٹاک مارکٹ میں ہندوستان سے مسابقت کر رہے تھے، وہ کاروبار میں ہندوستان سے آگے نکل چکے ہیں۔ حالیہ چند ہفتوں میں مشرقی ایشیائی اسٹاک مارکٹس میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ گلوبل مارکٹ میں ہندوستان کے موقف میں بہتری آئے گی۔ گلوبل اسٹاک مارکٹ میں چین 15.09 ٹریلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ دوسرے اور جاپان 8.63 ٹریلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی اسٹاک مارکٹ میں ہندوستان 4.84 ٹریلین ڈالر قدر کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔1/k/m/b